مکہ مکرمہ میں ضعیف العمر افراد کے لیے برقی گاڑیوں کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے انتظام وانصرام کی ذمے دار سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی نے ضعیف العمر افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے نئی برقی گاڑیوں کا افتتاح کیا ہے۔

ان برقی گاڑیوں کے ذریعے ضعیف العمر اور معذور افراد مناسکِ حج اور عمرہ ادا کرسکیں گے۔ایک برقی گاڑی پر بیک وقت چھے افراد سوار ہوسکتے ہیں اور ان گاڑیوں کی سہولت معذورین اور ضعیفوں کو چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔

یہ برقی گاڑیاں اعلیٰ معیار کے مطابق خصوصی طور پر تیار کرائی گئی ہیں۔یہ الحرمین الشریفین کے ترقیاتی منصوبوں کے فریم ور ک ہی کا حصہ ہیں جس کا مقصد مناسکِ حج اور عمرہ کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے حجازِ مقدس آنے والے عازمین اور زائرین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سہولتیں مہیا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں