.

یمنی حکومت اور حوثیوں کے وفود کے سربراہوں کا یادگار مصافحہ: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سویڈن میں جمعرات کو یمن امن مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی موجودگی میں یمنی حکومت اور حوثی تحریک کے وفود کے سربراہوں نے پہلی مرتبہ مصافحہ کیا ہے۔اس کو تاریخی اور یادگار مصافحہ قرار دیا جارہا ہے۔

سویڈن میں امن مذاکرات کے نتیجے میں یمن کی قانونی حکومت اور حوثی باغیو ں کے درمیان ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے تحت اقوام متحدہ الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہوں کےانتظام میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

یمنی وزیر خارجہ اور حکومت کے وفد کے سربراہ خالد الیمانی اور حوثی تحریک کے وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام کے درمیان مصافحے کے موقع پر سویڈش وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم بھی موجود تھیں۔انھوں نے کہا کہ یمن امن مذاکرات کے حاصلات پر مبنی رپورٹ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔