فرانس : اسٹراس برگ کرسمس مارکیٹ کا حملہ آور ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس میں پولیس کے ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسٹراس برگ شہر میں منگل کے روز کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ مسلح شخص مارا گیا ہے۔ مذکورہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جمعرات کے روز اسٹراس برگ کے علاقے نویڈورف میں سکیورٹی آپریشن کیا۔ یہ علاقہ کرسمس مارکیٹ سے تقریبا دو کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اسٹراس برگ واقعے کا حملہ آور 29 سالہ شریف شیخات اپنی جان سے ہاتھو دھو بیٹھا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفر کیسٹینر نے صحافیوں کو بتایا کہ شیخات نے پولیس آپریشن میں شریک اہل کاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شیخات مارا گیا۔

بڑے پیمانے پر ہونے والے سکیورٹی آپریشن میں مسلح فورسز نے حصہ لیا۔ اس دوران پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گشت کرتا ہا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق شریف شیخات شدت پسند نظریات سے اس وقت متاثر ہوا جب وہ فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں چوری اور تشدد سے متعلق جرائم کی سزا بھگت رہا تھا۔

دوسری جانب داعش تنظیم نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف شیخات اس کا رکن ہے۔ تاہم تنظیم نے اس دعوے کے حوالے سے کوئی دلیل پیش نہیں کی۔


مقبول خبریں اہم خبریں