سعودی عرب : پرتگیزی انتونیو فلیکس ڈی کوسٹا نے الدرعیہ فارمولا ای پراں کار ریس جیت لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پرتگال کے انتونیو فلیکس کوسٹا نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں منعقد ہونے والی الدریہ فارمولا ای چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

الدرعیہ فارمولا ای پراں کار ریس اے بی بی چیمپیئن شپ کے پانچویں سیزن کے مقابلوں کا آج ہفتے کے روز آغاز ہوا تھا۔ یہ کار ریس پہلی مرتبہ مشرقِ اوسط میں منعقد ہورہی ہے۔

قبل ازیں الدرعیہ ریسنگ سرکٹ میں آج حتمی مشقیں کی گئی تھیں۔ الدرعیہ کا ٹریک 2495 میٹر لمبا ہے اور اس میں 21 موڑ ہیں۔یہاں بائیس مشاق ڈرائیور نئی کاروں کے ساتھ اور نئے قواعد و ضوابط کے تحت کار دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس کار دوڑ میلے میں 11 فارمولا ای ٹیمیں شریک ہورہی ہیں اور اس مقابلے میں پہلی مرتبہ جین 2 کاریں استعمال کی جارہی ہیں۔

اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای چیمپیئن شپ کے منتظمین کے مطابق اس تین روزہ میلے میں موسیقی اور فن کی دنیا کے عالمی سطح کے فن کار اور بینڈ اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔ان میں اینرق اگلیسیاس ، عمرو دیاب ، پاپ بینڈ بلیک آئیڈ پیاس ، جیسن ڈیرلو ، ون ری پبلک اور سپر اسٹار ڈی جے اور پروڈیوسر ڈیوڈ گیٹا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر بھی رنگا رنگ پروگرام ہوں گے جن میں سعودی عرب کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اونٹ دوڑ ہوگی، قصہ خوانی کی مجلسیں بر پا ہوں گی۔ روایتی اور جدید موسیقی کی محفلیں ہوں گی۔بڑھئی اور مصور اپنے فن پاروں کی نمائش کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں