.

جاپان : ریستوراں میں زور دار دھماکا،42 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان کے شمالی شہر سیپورو میں واقع ایک ریستوراں میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیالیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جاپانی پولیس کے مطابق شمالی جزیرے ہوکیڈے کے دارالحکومت سیپورو میں اس ریستوراں میں اتوارکی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔مجروحین میں اکتالیس کو معمولی زخم آئے ہیں ۔البتہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔زخمیوں کو نزدیک واقع اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا وہاں علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کے پاس واقعے کی مزید کوئی تفصیل نہیں ہے۔جاپان کے مقامی ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں ریستوراں کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے اور آگ بجھانے والا عملہ امدادی کارروائی میں مصروف ہے۔