پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی وینزویلا کی ملکہ حُسن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وینزویلا میں کراکس شہر کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا۔

مس وینزویلا کا مقابلہ جیتنے والی Isabella Rodriguez کا تعلق Petare نامی علاقے سے ہے جو جرائم کی بلند شرح کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ یہاں کی تنگ و تاریک گلیوں میں پانچ لاکھ کے قریب نفوس بستے ہیں۔

نئی ملکہ حسن کا کہنا ہے کہ "پیٹارے کے علاقے سے دنیا تک ،،، یقینا خوابوں کا پورا ہونا ممکن ہے"۔

جمعرات کے روز منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کی تقریب چار گھنٹے تک جاری رہی۔ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے تقریب پر تنقید کرتے ہوئے اس کو بور کر دینے والا قرار دیا۔

واضح رہے کہ ملکہ حسن کے انتخاب کے سابقہ مقابلے جس ہال میں منعقد ہوتے تھے وہاں بیس ہزار افراد کی گنجائش ہوتی تھی۔ تاہم اس مرتبہ مقابلہ حسن کا 65 واں ایونٹ ایک شوٹنگ اسٹوڈیو میں منعقد ہوا جہاں تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے صرف 200 کے قریب حاضرین تھے۔

وینزویلا میں ملکہ حسن کے مقابلوں کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں وینزویلا کی حسیناؤں کی شان دار کارکردگی ہے۔ وینزویلا اور بھارت سب سے زیادہ چھ مرتبہ ملکہ حسن کے عالمی مقابلے جیت چکے ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں