.

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان

موجودہ وزیر داخلہ رواں ماہ کےاختتام تک عہدہ چھوڑ دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چند روز میں نیا وزیر داخلہ مقرر کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ رایان زینک دو سال تک اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد رواں سال کے آخر تک عہدے سےسبکدوش ہوجائیں گے۔

امریکی صدرنے جمعہ کی شام ایک ٹویٹ میں کہا کہ وائیٹ ہائوس میں بجٹ کے شعبے کے ڈائریکٹر کو عارضی طورپر جون کیلی کی جگہ اہم عہدہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جون کیلی کو وزیر داخلہ مقرر کرسکتے ہیں۔ تاہم خود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا ان کا نیا وزیر داخلہ کون ہوسکتا ہے۔