سعودی عرب کی حمایت سے داعش کو شکست دینے میں مدد ملی :اسپیکر عراقی پارلیمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عراق کی نمایندگان کونسل (پارلیمان) کے اسپیکر محمد ریکان الحلبوسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عراق میں دہشت گرد تنظیموں اور بالخصوص داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے یہ بات سعودی دارالحکومت الریاض میں سوموار کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’ عراق سعودی عرب کی مدد سے ایک مشکل دور سے نکل آیا ہے۔ سعودی عرب نے داعش کو عراق کے بہت سے شہروں اور علاقوں سے نکال باہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔

الیمامہ محل ، الریاض میں انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی ۔عراقی وفد میں پارلیمان کے بعض ارکان شامل تھے۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی شوریٰ کونسل اور عراقی نمایندگان کونسل کے درمیان تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف ، شوریٰ کونسل کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ، عراقی پارلیمان کے ارکان عبدالملک ، نہلہ جبار ، نایف مکیف ، شیروان مرزا ، حسین ماجد ، علی یوسف ، فالح ساری ، زیاد الجنابی اور الریاض میں متعیّن عراق کے سفیر ڈاکٹر قحطان الجنابی بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں