بیٹی سے رابطے کے لیے میگن کے والد نے ملکہ برطانیہ سے مدد مانگ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگن میرکل کے والد نے اپنی بیٹی سے رابطے کے لیے ملکہ برطانیہ الیزابیتھ سے مدد مانگی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ملکہ ان کی بیٹی کے ساتھ رابطہ کرانے میں‌ان کی مدد کریں‌گی۔

خیال رہے کہ میگن میرکل اور شہزادہ ہیری کی شادی گذشتہ مئی میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے میگن اور اس کے والد تھامس میرکل کے درمیان کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

'اے ٹی وی ' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تھامس میرکل نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے ملنا اور رابطے میں رہنا چاہتا ہوں مگر اس کی شادی کے بعد میرا اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ میں نے متعدد بار ڈوچے ساسیکس شاہی محل سے رابطہ کیا اور بیٹی کے نام پیغامات بھیجے مگر انہیں کسی پیغام اک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ملکہ الیزا بیتھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملکہ برطانیہ کی دل سے قدر کرتاہوں۔ وہ اس حوالے سے جو بھی چاہیں کرسکتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ خاندانی مشکلات کا حل چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان چاہے شاہی ہویا غیرشاہی ہو ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ سالگرہ کے موقع پر ہمیں رابطہ کرنا چاہیے۔

تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ میں‌نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس سے بات کرنا چاہی مگر رابطہ نہیں ہوسکا۔ مجھے توقع ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ جلد ہی میرا رابطہ بحال جائے گا اور ہم دونوں کے باپ بیٹی کا رشتہ پہلے جیسا ہوگا۔
خیال رہے کہ میگن میرکل کے خاندان اور برطانیہ کے شاہی خاندان کے درمیان ناراضی کی وجہ سے میگن اور اس کے والد کے درمیان رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں