.

سعودی شاہ سلمان کا شہریوں کو روزمرہ اخراجات کے لیے الاؤنسز ادا کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شہریوں کو روزمرہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک ہزار ریال ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔اس حکم کا اطلاق سرکاری ملازم سعودی شہریوں ، فوجیوں اور پنشنروں پر ہوگا۔

فرمان کے مطابق سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے سماجی بیمہ سے استفادہ کرنے والے پنشنروں کو ہر ماہ 500 ریال ادا کیے جائیں گے۔طلبہ اور طالبات کے ماہانہ الاؤنس (وظائف) میں 10 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شہریوں کے ماہانہ الاؤنس اور طلبہ وطالبات کے وظیفے میں اضافے کی تجویز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی۔

اس فرمان کا ایک مالیاتی سال تک اطلاق ہوگا اور اس کے بعد سماجی تحفظ کے نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔