لیبیا : دھماکوں اور ہلاکتوں کی منصوبہ بندی پر مشتمل داعش کا مطبوعہ مواد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں سکیورٹی حکام کو ایسا مطبوعہ مواد ملا ہے جو ریاستی اداروں پر دہشت گرد حملوں اور متعدد سکیورٹی اور فوجی عہدے داروں کے قتل کی دھمکیوں سے متعلق داعش تنظیم کی منصوبہ بندی پر مشتمل ہے۔

الرجبان شہر میں وزارت داخلہ کے زیر انتظام سکیورٹی ڈائرکٹریٹ کے میڈیا بیورو نے ان کتابچوں کے ایک کیفے خانے سے ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ان میں الزنتان شہر کے ہوائی اڈے، سکیورٹی اور پولیس ڈائرکٹریٹس، فوج کے زیر انتظام انٹیلی جنس کے صدر دفاتر اور عسکری کیمپوں کے خلاف دھماکوں اور تخریب کاری کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے اعلی عہدے داران اور افسران کو ہلاک کرنے کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں