.

پولینڈ نے فرانس کو 'یورپ کا مرد بیمار' قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس میں حالیہ عرصے کے دوران حکومت کے خلاف جاری 'زرد صدری تحریک' اور ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد یورپی ممالک نے فرانس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی ملک پولینڈ نے فرانس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر فرانس کو 'یورپ کا مرد بیمار' قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسٹراس برگ میں ہونے والے ایک دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے،ان میں ایک پولش باشندہ بھی شامل تھا۔

پولینڈ کےوزیر خارجہ یاٹسیک چابوفیٹچ نے ایک مقامی ٹی وی نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس جدید یورپ کا مرد بیمار ہے۔ فرانس یورپ کو نیچے کی طرف لے جا رہا ہے اور اس کا نقصان پولینڈ کو بھی ہو رہا ہے۔

پولش وزیر خارجہ نے اسٹرس برگ شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو رہا ہے، حالیہ ہفتوں کےدوران فرانس میں ہونےوالا پرتشدد احتجاج اور صدرمیکروں کا ریاستی اصلاح سے بھاگنا'دکھ' پہنچانے والا معاملہ ہے۔

خیال رہے کہ اسٹراس برگ شہر میں ایک کرسمس بازار میں ہونےوالے دھماکے نتیجے میں پولش باشندے سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔