شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 پرعمل درآمد کیا جائے:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے کہا ہےکہ واشنگٹن شام میں امن وامان کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 پرعمل درآمد پر زور دیتا رہے گا۔ انہوں‌نے استفسار کیا کہ عالمی برادری اور شام کی آدھی سے زاید عوام بشارالاسد کے خلاف ہیں، اس کے باوجود انہیں اقتدار پر فائز رکھنے کی مہمات کیوں چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک، امریکا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے تسلیم کیا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 سب سے اہم ہے۔ ایسے میں اسد رجیم اس قرارداد کے حوالے سے کیا اقدامات کرے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ ایک بڑا سوال ہےکہ آدھی سے زاید آبادی کو ان کے گھروں سے نکالنے کے بعد ان کی دوبارہ آباد کاری کیسے کرائی جائے گی اور شام کی تعمیرنو کس طرح ہوگی۔

جیمز جیفری کا کہنا تھا کہ ہم خود بشارالاسد سے بات نہیں کرتے مگر ہم نے یہ تمام سوالات روس کے سامنے رکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں