سعودی اور اماراتی ولی عہد 2019ء کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان 2019ء کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ میں بتائی ہے۔انھوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد جنوری میں پاکستان آئیں گے اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے پاکستان کی تاریخ میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکج کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کو آیندہ ایک ہفتے میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں