سوڈان:الا مۃ پارٹی کے سربراہ صادق المہدی کی ایک سال بعد وطن واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کی مذہبی سیاسی جماعت الامۃ کے سربراہ اور سرکردہ اپوزیشن لیڈر الصادق المہدی ایک سال بیرون ملک رہنے کے بعد واپس خرطوم پہنچ گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "حزب الامۃ" کے سربراہ صادق المہدی کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔جماعت کی طرف سےجاری کردہ بیان میں المہدی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی تردید کی ہے۔

الامۃ پارٹی نے سنہ 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں‌ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے موقف میں تبدیلی کا اشارہ نہیں دیا۔ المہدی کہہ چکے ہیں کہ جب تک آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہوتے تب تک انتخابات میں‌حصہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔

حزب الامۃ کے نائب صدر فضل اللہ برمہ ناصر نے گذشتہ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی جماعت دستور سے ماورا کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔

ادھر صدر عمر البشیر کے معاون فیصل حسن ابراہیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں‌نے ادیس ابابا میں الصادق المہدی سے ملاقات کی۔ المہدی نے دستور سازی اور انتخابات میں شمولیت کا عندیہ دیا تاہم انہوں‌نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کی شرط عاید کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں