امریکا:چھوٹا طیارہ گرکرتباہ، تمام افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکام کے مطابق جارجیا ریاست کے شہر اٹلانٹا میں ایک ہوائی اڈے کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

اٹلانٹا کی سول ایو ایشن اتھارٹی کی ترجمان کیتھلین بیرگن نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ 'سیسنا سائٹیشن 560' جمعرات کو ہوائی اڈے سے اڑھائی کلو میٹردور فولٹن کے مقام پر گرکر تباہ ہوگیا۔

ابتدائی طورپر طیارےکے حادثےمیں تین افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ حکام نے حاثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
فائربریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر وہاں سے تین افراد کی لاشیں نکالی گئی‌ ہیں جب کہ ایک شخص کو زخمی حالت میں وہاں سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں