ٹرمپ نے وزیر دفاع جیمز میٹس کی ریٹائرمنٹ کا وقت بتا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آئندہ سال فروری کے اواخر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

ٹرمپ نے باور کرایا کہ وہ جلد ہی نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان کریں گے جو میٹس کی جگہ لیں گے۔

جمعے کے روز اپنی ٹوئیٹ میں امریکی صدر نے میٹس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "گزشتہ دو سالوں کے دوران میٹس نے عسکری ساز و سامان کی خریداری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں میری بڑی مدد کی کہ ہماری عسکری خدمات حاصل کرنے والے بعض ممالک معاوضے کی ادائیگی کریں"۔

دوسری جانب میٹس نے ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ "آپ کا یہ حق ہے کہ آپ کے پاس ایسا وزیر دفاع ہو جو زیادہ بہتر صورت میں آپ کے نقطہ ہائے نظر سے موافقت رکھتا ہو (...) جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں اس کو درست سمجھتا ہوں کہ اپنے عہدے سے سبک دوش ہو جاؤں"۔

یاد رہے کہ میٹس نے ستمبر میں ان رپورٹوں کی یکسر تردید کر دی تھی جن میں کہا گیا کہ وہ آئندہ مہینوں کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے کوچ کر سکتے ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں