برطانوی پولیس نے اغوا شدہ کارگو بحری جہاز کا کنٹرول واپس لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے ٹیمز کے نزدیک اطالیہ کے ایک کارگو جہاز کا کنٹرول واپس لینے کے حوالے سے اس کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور جہاز کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کی تکمیل پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل مذکورہ جہاز کی آپریٹنگ کمپنی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ چار افراد نے جہاز کے عملے کو دھمکی دی ہے۔

برطانوی اخبار The SUN کے مطابق برطانوی اسپیشل فورسز ساحل کے نزدیک کنٹینروں کے حامل اغوا شدہ بحری جہاز کو واپس لینے کے واسطے دھاوے کی تیاری کر رہی تھیں۔

اخبار نے مزید بتایا کہ اسپیشل فورسز کے 25 کے قریب کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچایا گیا۔

برطانوی پولیس نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اسے جہاز پر کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے واضح کیا کہ وہ اس واقعے کو قزاقوں یا دہشت گردوں کی کارروائی شمار نہیں کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں