.

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے سربراہ صنعاء کے بعد الحدیدہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کی یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی مبصر ٹیم کے سربراہ نیدرلینڈز کے ریٹائرڈ جنرل پیٹرک کمائرٹ اتوار کو دارالحکومت صنعاء میں مختصر قیام کے بعد ساحلی شہر الحدیدہ پہنچ گئے ہیں۔

ڈچ ریٹائرڈ جنرل پیٹرک یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا کے ارکان پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں ۔ یہ کمیٹی الحدیدہ میں سویڈن میں طے شدہ سمجھوتے کے تحت حوثی ملیشیا اور یمنی فوج کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

اقوام متحدہ کے ایک عہدہ دار کے مطابق ڈچ جنرل صنعاء میں مختصر قیام کیا اور اس کے بعد وہ اپنے وفد کے ہمراہ الحدیدہ روانہ ہوگئے۔اس سے پہلے ہفتے کے روز انھوں نے جنوبی شہر عدن میں یمنی حکومت کے عہدے داروں سے بات چیت کی تھی۔