.

برلن نے 'پاسداران انقلاب' کے پر کاٹ دیے، 'مہان ایئر' پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی ایران کی فضائی کمپنی 'مہان ایئر' کی پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔'مہان ایئر' پر الزام ہے کہ وہ ایران سے پاسداران انقلاب کے فوجیوں، جنگجوئوں اور اسلحہ کی شام ’’منتقلی‘‘ کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی مہان ایئر فضائی کمپنی کو کچھ عرصہ قبل بلیک لسٹ کردیا تھا۔

جرمن اخبار'بیلد' کے مطابق جرمن حکومت نے مہان ایئر کی آئندہ سال سے جرمن کے لیے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق حکومت نے مہان ایئر کی میونخ اور ڈوسلڈورف شہروں میں پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی سازشوں میں معاونت کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

گذشتہ مئی میں وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران سے شام کے لیے مہان ایئر کی پروازوں کو اسد رجیم کے لیے جنگجوئوں اور اسلحہ کی منتقلی کی جاتی رہی ہے۔