یمن : حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی سمجھوتے کی 14 مرتبہ خلاف ورزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 14 مرتبہ جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

عرب اتحاد نے ہفتے کی شام ایک بیان میں کہا کہ ’’حوثی ملیشیا نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہر طرح کے ہتھیار چلائے ہیں۔ان میں بیلسٹک میزائل ، مارٹر گولے ، راکٹ گرینیڈ اور کاتیوشا راکٹ شامل ہیں‘‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ حوثی دہشت گرد ملیشیا نے الحدیدہ میں سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ اضلاع الدریہمی ، التحیتا ، حیس ،الفازہ اور الجبلیہ میں یہ خلاف ورزیاں کی ہیں‘‘۔


حوثی ملیشیا نے سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی یہ خلاف ورزیاں ایسے وقت میں کی ہیں جب الحدیدہ میں سیزفائر کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کی جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر آمد ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں