القاعدہ تنظیم مسافر طیاروں کو گرانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کر سکتی ہے: برطانیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سکیورٹی امور سے متعلق برطانوی وزیر بن ویلاس نے خبردار کیا ہے کہ القاعدہ تنظیم اپنی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی کوشش کر رہی ہے اور تنظیم کی جانب سے مغربی ممالک کے ہوائی اڈوں اور مسافر طیاروں کو وسیع پیمانے پر حملوں کا نشانہ بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے ہفتے کے روز مذکورہ وزیر کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم ایک بڑھتے ہوئے خطرے کی صورت اختیار کر رہی ہے۔ ویلاس نے واضح کیا کہ القاعدہ نے ایسی ٹکنالوجی حاصل کر لی ہے جس کے ذریعے وہ مسافر طیاروں کو گرانے پر قادر ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں وہ مسافر طیاروں پر حملوں کے واسطے دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون طیاروں کے استعمال کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

یہ اتنباہات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کہ 19 دسمبر کو برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کی اطلاعات کے بعد فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا تھا اور پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں