.

سعودی شاہی دیوان کے مشیر کا چیچنیا میں شاندار استقبال

شہزادی ترکی بن محمد کی چیچن صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا وسطی ایشیائی ریاست چیچنیا پہنچنے پر سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی شاہی مشیر نے چیچن صدر رمضان قدیروف سے دارالحکومت گروزنی میں‌ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے مشیر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد گذشتہ روز گروزنی پہنچا۔ وفد نے چیچن صدر رمضان قدیروف کے ساتھ دو طرفہ مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے چیچن صدر کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جس میں سعودی قیادت نے چیچنیا کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔


سعودی شاہی دیوان کے مشیر نے چیچنیا کے وزیراعظم مسلم خوٹشیف سے بھی ملاقات کی۔