سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کا ملک میں وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد وسیع تر اقتصادی اصلاحات متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

خرطوم سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق صدر عمر حسن البشیر نے ملک کے بنک کاری کے شعبے پر اعتماد بحال کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر بشیر نے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے شہریوں کو ایک باوقار انداز میں زندگی گزارنے کے مواقع مہیا کرنے کے لیے اقتصادی اصلاحات جاری رکھی ہوئی ہیں۔

سوڈان کے کئی شہروں میں گذشتہ ایک ہفتے سے صدر بشیر کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز دارالحکومت خرطوم میں ایک فٹ بال میچ کے بعد سیکڑوں افراد نے شہر کے وسط کی جانب مارچ کیا تھا اور صدر کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے تھے جس سے صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں