شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کی تاریخی دانش گاہ الازہر کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر احمد الطیب نے الیمامہ محل الریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سوموار کے روز ملاقات کی ہے۔

خادم الحرمین الشریفین نے ڈاکٹر احمد الطیب کا سعودی عرب میں خیرمقدم کرتے ہوئے جا معہ الازہر کی اسلام کی حقیقی تعلیمات کی تشہیر اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خدمات کو سراہا۔

شیخ الازہر نے ان کلمات کے جواب میں شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ،ان کی مہمان نوازی اور اسلام اور مسلمانوں کے لیے سعودی مملکت کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ،اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی کے علاوہ دوسرے حکام بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں