.

سعودی شاہی مشیرکی بلغارین وزیراعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے گذشتہ روز بلغاریہ کے دورے کے دوران بلغارین وزیراعظم بویکو بوریسوف سے ان کے دفتر میں‌ملاقات کی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، دوطرفہ تجارت اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا.

شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے جمہوریہ بلغاریا کے عوام اور حکومت کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کابینہ کے جنرل سیکرٹریٹ کے مشیر احمد الخطیب، بلغاریہ میں سعودی عرب کے سفیر مسفر آل غاصب، سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر خالد الخضیری، بلغاریہ کے وزیر اقتصادیات امیر کارنانیکلوف اور نائب وزیر برائے علاقائی ترقی نیکولائے نانکوف بھی موجود تھے۔