میکسیکو : ہیلی کاپٹر حادثے میں خاتون گورنر اور ان کا سینیٹر خاوند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

میکسیکو کی ریاست پوئبلا کی خاتون گورنر اور ان کا سینیٹر خاوند ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

میکسیکو کے صدر آندرس مینول لوپیز اوبراڈور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گورنر مارٹا ایرکا الونسو اور ان کے خاوند سینیٹر رافیل مورینو وال کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور ان کے عزیز واقارب سے ان کی ناگہانی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انھوں نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے کی سچائی کو منظرعام پر لایا جائے گا۔مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر کا پائیلٹ اور ایک اور شخص بھی حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔

ہیلی کاپٹر ریاست پوئبلا کے علاقے سانتا ماریہ کورونانگو میں گر کر تباہ ہوا ہے اور فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

حادثے میں مہلوکہ خاتون گورنر نے 14 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ۔وہ جولائی میں منعقدہ انتخابات میں گورنر منتخب ہوئی تھیں اور ایک انتخابی ٹرائبیونل نے ان کی کامیابی کی توثیق کی تھی۔وہ اس ریاست کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔اس سے پہلے ان کے خاوند 2011ء سے 2017ء تک ریاست پوئبلا کے گورنر رہے تھے۔

پوئبلا مقامی قانون کے مطابق اب ریاستی اسمبلی ایک عبوری گورنر کا تقرر کرے گی اور تین سے پانچ میں نئے انتخابات کرائے گی۔

ہیلی کاپٹر ریاست پوئبلا کے علاقے سانتا ماریہ کورونانگو میں گر کر تباہ ہوا ہے اور فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ہیلی کاپٹر ریاست پوئبلا کے علاقے سانتا ماریہ کورونانگو میں گر کر تباہ ہوا ہے اور فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں