حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ا س نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 29 مرتبہ سویڈن میں طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔

عرب اتحاد نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہر طرح کے ہتھیار چلائے ہیں۔ان میں بیلسٹک میزائل ، مارٹر گولے ، راکٹ گرینیڈ ، تھرمل میزائل اور دھماکا خیز آلات شامل ہیں‘‘۔

اس کے علاوہ حوثی ملیشیا کے ماہر نشانہ بازوں نے بھی فائرنگ کی ہے اور شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں