.

حوثی ملیشیا کے الحدیدہ کی بندر گاہ سے انخلا کا آغاز : اقوام متحدہ

یمنی حکومت کو حوثی باغیوں کے انخلا کی باضابطہ طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کی ثالثی میں دسمبر کے اوائل میں سویڈن میں طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کے تحت یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے الحدیدہ کی بندر گاہ سے انخلا کا آغاز کردیا۔

اقوام متحدہ کے ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حوثیوں نے جمعہ کی نصف شب ( 2100 جی ایم ٹی) سے بحیرہ احمر کے کنارے واقع الحدیدہ کی بندرگاہ کو خالی کرنا شروع کردیا تھا۔

العربیہ نیوز چینل کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی قانونی حکومت کو حوثیوں کے انخلا سے متعلق باضابطہ طور پر کوئی نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا ہے۔اس کے بجائے یمنی حکومت کو یہ معلوم ہوا ہے کہ حوثیوں نے الحدیدہ میں اپنی ملیشیا کی از سر نو صف بندی شروع کردی ہے۔