چین کے ساتھ تجارت کی بحالی میں اہم پیش رفت ہے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ جاری تجارتی اور معاشی کشیدگی کے حل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سال سے چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی محاذ آرائی کو مزید نہ بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

امریکی صدر نے ہفتے کے روز چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی طویل ٹیلیفونک گفتگو کو مثبت قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ارجنٹائن میں چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں طے پائے امور پر بات چیت کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے "ٹوئٹر" پر ایک ٹویٹ میں لکھا چین کے ساتھ تجارتی امور کی بحالی میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ آنے والے وقت میں دونوں‌ملک تیزی کے ساتھ اپنےتمام حل طلب مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے دوران حالیہ ہفتوں کےدوران تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی تھی۔ دونوں ملکوں‌نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر نئے ٹیکس لگائے جس کے بعد دونوں کی ایک دوسرے کے ہاں مصنوعات کی طلب میں کمی آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں