.

اقوام متحدہ کے ایلچی 2019ء میں لیبیا میں تاریخی تصفیے کے حوالے سے پُر امید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی غسان سلامہ نے سال 2019 کے آغاز پر لیبیا کے عوام کے لیے اپنی نیک تمناؤں ک اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلامہ نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ "نیا سال لیبیا کے تمام لوگوں کے لیے تاریخی تصفیے کی نوید لے کر آئے گا جس کے ذریعے ان کا انقسام اختتام کو پہنچے گا، ان کے ادارے یکجا ہوں گے، قیادت کی تجدید ہو گی، باہمی تنازعات کا خاتمہ ہو گا، ہتھیاروں کا باب بند ہو جائے گا، دہشت گردی سے نجات حاصل ہو گی اور لیبیا میں بیرونی مداخلتوں کا سلسلہ موقوف ہو جائے گا"۔

سلامہ نے مزید کہا کہ "ہمارا یہ مقصد ہے اور ہم اس پر کام کریں گے"۔