.

لیبیا : ایک دن میں داعش کے دو خودکش بم دھماکے، تین فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کے نزدیک واقع مصروف علاقے غدوہ میں دو خودکش بم دھماکوں میں تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ان دھماکوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے کیے ہیں۔

لیبیا کے عبوری وزیر داخلہ احمد برکہ نے بتایا ہے کہ ایک حملہ آو ربمبار نے پہلے غدوہ پولیس اسٹیشن کے نزدیک خودکو دھماکے سے اڑا دیا تھا اور اس حملے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ایک خودکش بمبار کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا گیا تھا اور اس نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔اس دھماکے میں کوئی اور شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور صرف یہ بمبار ہی مارا گیا ہے۔البتہ بم دھماکے سے پولیس تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

ان خودکش بم حملوں سے ایک روز قبل ہی داعش کے ہاں یرغمال لیبیا کی مسلح افواج کے 22 اہلکاروں کو رہا کرانے کے لیے فوج نے کارروائی کی تھی۔اس میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔