.

ترکی : 2018ء میں سوشل میڈیا کے استعمال پر 18 ہزار افراد کو عدالتی کارروائی کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں 2018ء کے دوران میں سوشل میڈیا کے 42406 اکاؤنٹس کی تحقیقات کی گئی ہے اور ان میں سے 18376 صارفین کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی ہے۔

ترکی کی ایک خبری ویب گاہ بیا نیٹ نے وزارت داخلہ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے صارفین کے خلاف اس قانونی کارروائی کی اطلاع دی ہے۔اس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تھوک کے حساب سے ان افراد کے خلاف یہ کارروائی ایک دہشت گرد تنظیم کے لیے پروپیگنڈا ، دہشت گرد تنظیموں کی تشہیر کرنے ، دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ وابستگی کے اظہار ،لوگوں میں منافرت اور دشمنی پھیلانے ، ریاستی حکام کی توہین ، ریاست کی سالمیت کے لیے خطرہ بننے اور نفرت انگیز تقریر کا سبب بننے کے الزامات میں کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران میں ترک حکومت نے متعدد مواقع پر سوشل میڈیا کے صارفین اور ویب گاہوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔اس کے علاوہ اس نے خبری ویب گاہوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا ہے جس کی وجہ سے اس کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔