.

تیونس میں دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیونس وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق سدی بوزید کمشنری کے شہر الجملہ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے مدبھڑ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری جیکٹ کے ذریعے دھماکے سے اڑایا۔

جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چار اہم قومی اداروں کے مشترکہ تعاون کے نتیجے میں جملہ شہر کی شمالی کالونی میں دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ اس کے بعد ایک مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی میں دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔