.

قطر کے فٹ بال کپ کی میزبانی کے انتظامات مشکوک ہیں: فیفا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن 'فیفا' کے چیئرمین جیانی انفاینٹنو نے کہا ہے کہ وہ 2022ء کو قطر کی میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ 2022ء میں ہونے والےفٹ بال ورلڈ کپ کے دوران 32 عالمی فٹ بال ٹیموں کے بجائے 48 ٹیموں کو شامل کریں مگر ہمیں قطر کی طرف سے فٹ بال کپ کے انتظامات پر شبہ ہے۔

گذشتہ ماہ ایک بیان میں انفانٹینو نے کہا تھا کہ زیادہ تر قومی فیڈریشنز ورلڈ کپ کو وسعت دینا چاہتی ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مارچ میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم خلیجی ریاست قطر کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں قطر کی مدد بھی کی جائے گی تاہم گذشتہ ماہ انہوں‌نے کہا تھا کہ لگتا نہیں کہ قطر فٹ بال ورلڈ کپ کووسعت دینے کے لیے انتظامات کرپائے گا۔

خیال رہے کہ سنہ 2017ء کو "فیفا" نے 2026ء کے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اعلان کیا تھا مگر موجوہ چیئرمین سنہ 2022ء کےورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں۔
انفانٹینو کاکہنا ہے کہ اگر فٹ بال کے شائقین 48 ٹیموں کا کھیل دیکھنا چاہتےہیں تو ہمیں اس کے لیے مزید چار سال انتظار کرنا چاہیے۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ 2022ء کے ورلڈ کپ میں 32 کے بجائے 48 ٹیموں کوشامل کیا جائے۔