حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 19 مرتبہ خلاف ورزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 19 مرتبہ جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔

قبل ازیں بدھ ہی کو یمن کی قانونی حکومت نے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سویڈن میں گذشتہ ماہ طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے پر پختہ عزم کے ساتھ عمل درآمد کرائے ۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے الحدیدہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں اس سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔انھوں نے جنگ اور قحط سے متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے راہداریوں کو بھی نہیں کھولا ہے۔وہ سمجھوتے کے مطابق الحدیدہ اور اس کی بندرگاہوں کو خالی کرنے میں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں اور وہ اپنے جنگجوؤں کو یمنی سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہنا کر دوبارہ تعینات کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں