افغانستان : صوبہ بدخشاں میں مٹی کا تَودَہ گرنے سے 30 کان کن ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں مٹی کا تودہ گرنے سے سونے کی ایک کان میں کام کرنے والے کم سے کم 30 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبہ بدخشاں میں پولیس کے ترجمان ثناء اللہ روحانی نے بتایا ہے کہ کان کنوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ ضلع کوہستان میں واقع سونے کی ایک کان میں پیش آیا ہے۔ مٹی کاتودہ گرنے سے سونے کی یہ کان دب گئی تھی اور اس میں کام کرنے والے مزید سات مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شمال میں واقع پہاڑی صوبوں میں بارشوں کے بعد بالعموم مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں