.

امریکی پابندیوں کے باعث ناروے کا مسافر طیارہ ایران میں پھنس گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ناروےکی فضائی کمپنی کا کہنا ہےکہ اس کا ایک مسافر بردار طیارہ 'بوئنگ 737' ایران میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنس کر رہ گیا ہے۔ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اسے تہران میں ہنگامی طور پراتارا گیا تھا مگر کمپنی ایران پر امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کے باعث مطلوبہ سامان اورسپیئر پارٹس ایران بھجوانے میں‌ناکام ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ناروے کی ایئرلائن کا مسافر طیارہ 14 اکتوبر کے لیے اوسلو روانہ ہوا۔ طیارے پر 192 مسافر سوار تھے۔ فضاء سفر کےدوران طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے ہنگامی طور پر جنوب مغربی ایرانی شہر شیراز میں اتارنا پڑا۔

ناروین فضائی کمپنی کےترجمان اینڈریسن ھگورنھولم نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ کمپنی ایران میں پھنسے طیارے کی واپسی کے لیے مختلف چینلز سےکوششیں‌کرہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ طیارے پر سوار مسافر اگلے روس متبادل پروازوں سے اوسلو پہنچا دیئے گئےتھے تاہم 'بوئنگ 737 میکس' ابھی تک ایران میں پھنسا ہوا ہے۔

فضائی سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ www.airlive.net کے مطابق تکنیکی ماہرین کو طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں اس لیے ناکامی کا سامنا ہے کہ کمپنی مذکورہ سپیرپارٹس ایران نہیں بھجوا سکتی جب کہ ایران میں مقامی مارکیٹ میں وہ پرزے موجود نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکا نے ایران کے ساتھ پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران پر سابقہ اقتصادی پابندیاں بحال کردی تھیں۔ پابندیوں میں ایران کی فضائی سروس اور اس کے متعلقہ شعبہ جات بھی شامل ہیں۔

ناروے کے طیارے کے ایران میں پھنس جانے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چل رہی ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ پیرائے میں لکھا ہے کہ 'ایران ٹرائی اینگل بن گیا ہے جو طیارے غائب کردیتا ہے'۔