آسٹریلیا: پاکستان اور بھارت سمیت متعدد قونصل خانوں کو مشکوک پیکٹس موصول

آسٹریلوی پولیس کی موجودگی میں پیکٹس کے مواد کی چھان بین جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آسٹریلیا کی مقامی پولیس پاکستانی قونصل خانے سمیت متعدد غیر ملکی قونصل خانوں کو ڈاک کے ذریعے سے مشکوک پیکٹس بھیجنے کے واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ واقعات میلبورن اور کینبری کے شہروں میں واقع غیر ملکی سفارتخانوں میں پیش آئے ہیں۔

آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے مطابق ان پیکٹس جن کی چھان بین کی جارہی ہے، آسٹریلوی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں واقع غیر ملکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں بھیجے گئے ہیں۔ انھیںطبی عملے کی موجودگی میں کھولا جائے گا۔"

مشکوک پیکٹ وصول کرنے والے سفارتخانوں میں پاکستانی قونصل خانہ بھی شامل ہے۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام قونصل خانوں کے عملے کے تعاون سے صورتحال سے نمٹ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی، ہسپانوی، جاپانی، مصری، بھارتی اور برطانوی قونصل خانوں کو بھی مشکوک پیکٹ بھیجے گئے جن میں مہلک مواد کی موجودگی کا شبہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں