غیر ملکی قوتیں سوڈان کو جھکانے کے لیے سازش کر رہی ہیں : عمر البشیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے باور کرایا ہے کہ "بعض قوتیں سوڈان کے خلاف سازش کا جال بُن کر اسے جھکانے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں"۔

بدھ کے روز حکومت کی حمایت میں ہونے والے ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے البشیر نے کہا کہ ایسے غیر ملکی ایجنڈے موجود ہیں جن کا مقصد سوڈان کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ دنوں کے دوران حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی ڈوری سوڈان کے دشمن ممالک سے ہلائی جا رہی تھی۔

صدر البشیر کے مطابق قومی مکالمے اور انتخابات کی جانب لوٹنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی اقتدار چاہتا ہے اسے بیلٹ بکس کا سہارا لینا ہو گا۔

سوڈانی صدر نے زور دے کر کہا کہ حکام "عوام اور ان کی املاک کے تحفظ" میں طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں