صدر ٹرمپ کا اپنی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن پر ڈیووس کا طے شدہ دورہ منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔انھوں نے یہ فیصلہ اپنی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن (بندش) کے پیش نظر کیا ہے۔

انھوں نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ’’ ڈیمو کریٹس کے بارڈر سکیورٹی اور ہماری قوم کے تحفظ کو ترجیحی اہمیت نہ دینے سے متعلق غیر لچکدار رویّے کے پیش نظر میں ڈیووس ، سوئٹزر لینڈ کا اہم دورہ منسوخ کررہا ہوں جہاں مجھے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے جانا تھا‘‘۔

صدر ٹرمپ نے ڈیووس ، سوئٹزر لینڈر کے دورے پر 21 جنوری کو روانہ ہونا تھا۔قبل ازیں آج ہی انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے جانا چاہتے ہیں لیکن اگر امریکا اور میکسیکو کے درمیان سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے رقوم کی دستیابی کے معاملے پر حکومت کے شٹ ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو پھر شاید میں نہ جاسکوں ۔

تاہم امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین اور کابینہ کے دوسرے ارکان اس سالانہ اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔اس سالانہ اجتماع میں دنیا بھر سے نامور کاروباری شخصیات ، اقتصادی ماہرین اور سربراہان ریاست وحکومت شرکت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں