یمن میں حوثیوں کا فوجی رابطے کا نیٹ ورک تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں تعاون کرنے والے عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے زیر استعمال فوجی رابطے کا نیٹ ورک جمعہ کے روز ایک فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔

فضائی کارروائی کے دوران ایک غار کو بھی نشانہ بنایا گیا جسے غیر ملکی ماہرین ڈرون طیاروں کے کںڑول روم کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

اتحاد کے بیان میں بتایا گیا کہ حوثی باغیوں نے یمن کی ایک مواصلاتی کمپنی کے کمپلکس پر قبضہ کر کے اسے آپریشنز کنڑول روم میں تبدیل کر دیا۔ حوثی اسی جگہ سے بغیر پائیلٹ طیارے بھی اڑاتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں