.

بندوق اٹھانے کا سوچنے والوں کی گردن کاٹ دیں گے: سوڈانی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان کے ایک حکومتی عہدیدار نے دھمکی دی ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اسلحہ اٹھانے کا سوچنے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی۔
العربیہ کے مطابق حکومتی عہدیدار اور سوڈان کی حکمران جماعت کے ایک سرکردہ لیڈر الفاتح عزالدین نے کہا کہ پرتشدد مظاہرے کرنے والے دشمن کےایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کی برطرفی کے لیے نعرے لگائے۔
"العربیہ" کےنامہ نگار کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد مساجد سے حکومت کے خلاف نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی۔سب سے بڑا مظاہرہ ام درمان کے مقام پر نماز جمعہ کے بعد ہوا۔
قبل ازیں گذشتہ شب شاہراہ الاربعین پرلوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
سوڈان کی پیشہ ور تنظیموں اورحکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے جمعرات کے روز "حکومت کے خاتمے" کے لیے ایک ہفتے تک تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ اتوار اور جمعرات کےایام میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر بھی طاقت کا استعمال کیا۔