محمد خالد الیحییٰ العربیہ ڈاٹ نیٹ انگلش کے مدیر اعلیٰ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ نیوز نیٹ ورک کے جنرل مینجر ڈاکٹر نبیل الخطیب نے معروف محقق اور صحافی محمد خالد الیحییٰ کو العربیہ ڈاٹ نیٹ انگلش کا مدیر ِ اعلیٰ (ایڈیٹر انچیف) مقرر کیا ہے۔

خالد الیحییٰ ایک تجربے کار صحافی اور محقق ہیں اور وہ اپنے کیرئیر کے دوران میں مختلف بین الاقوامی تحقیقی مراکز سے وابستہ رہے ہیں۔وہ گلف ریسرچ سنٹر میں سینیر فیلو اور اطلانتک کونسل ،واشنگٹن ڈی سی میں نان ریزیڈنٹ فیلو رہے تھے۔

وہ نیویارک ٹائمز ، فنانشیل ٹائمز ، گارڈین ، نیوز ویک اور دا ٹیلی گراف سمیت مختلف بین الاقوامی اخبارات اور جرائد میں لکھتے رہے ہیں۔وہ بی بی سی اور سی این بی سی سمیت عالمی نیوز نیٹ ورکس پر حالات حاضرہ کے پروگراموں میں بہ طور تجزیہ کار نمودار ہوتے رہتے ہیں۔

خالد الیحییٰ کے تجزیاتی اور تحقیقی مضامین برطانیہ کا تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈسروسز انسٹی ٹیوٹ ، یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات اور اطلانتک کونسل کے جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں