امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں سوموار کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی ہے۔

الریاض میں امریکی مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ پومپیو اور شاہ سلمان کے درمیان بڑے خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے یمن کی صورت حال ، ایران اور افغانستان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اقوام متحدہ کے تحت سیاسی عمل اور افغانستان میں امن عمل کی حمایت کو سراہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں