.

حوثی ملیشیا سویڈن جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کررہی ہے:پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یمن میں ایامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیورانی پروردہ حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی سمجھوتے کے خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا گذشتہ ماہ الحدیدہ شہر اور بندرگاہ میں جنگ بندی کے حوالے سے طے پائے معاہدے کا احترام نہیں کررہی ہے۔

مائیک پومپیو نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مشرق وسطیٰ‌کے ممالک کے دورے کے لیے روانگی سے قبل کہا کہ ہم نے یمن میں جنگ بندی کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ یمن میں متحارب فریقین کے درمیان سویڈن کی میزبانی میں ہونے والا سمجھوتہ ایک مثبت اقدام ہے مگر فریقین کو اس کے احترام کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں‌گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔
ادھر ریاض میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے 'ٹوئٹر' پرجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے سیکریٹری خارجہ پومپیو اور شاہ سلمان کے درمیان بڑے خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے یمن کی صورت حال ، ایران اور افغانستان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اقوام متحدہ کے تحت سیاسی عمل اور افغانستان میں امن عمل کی حمایت کو سراہا ہے۔