.

امریکا:چھ سالہ بچہ گولیوں سے لوڈ پستول لیے اسکول جا پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں جہاں اسکولوں میں آئے روز تشدد کے واقعات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں وہاں پر ایک ایسا واقعہ بھی دیکھنے کو ملا ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکا کے شمالی شہر کولمبس کے ایک پرائمری اسکول میں ایک چھ سالہ بچہ گولیوں سے بھری پستول لیے اسکول میں داخل ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اوھایو ریاست کے "افریسنٹریک" اسکول میں پہنچنے میں والے بچے نے اپنی پنٹ میں وزنی چیز ڈال رکھی تھی۔ سیکیورٹی عملے نے بچے کی تلاشی لی تو پتا چلاکہ اس نے انے کپڑوں میں پستول چھپا رکھی ہے۔ وہ پستول گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کم سن بچے کا گولیوں سے بھری پستول لے کراسکو پہنچنا خطرے سے خالی نہیں۔ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہےہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں لوگوں کے پاس اسلحہ عام ہے اور ہرتیسرے بالغ شخص کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کم سے کم ایک ہتھیار موجود ہے۔ تاہم بچے نے وہ پستول کیسے حاصل کیا اور اسے لے کر اسکول کیوں جا پہنچا۔

امریکا میں اسلحے کے دانستہ یا حادثاتی طورپر استعمال کے نتیجے میں 40 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔