.

روس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی فضائیہ کے دو "سوخوی - 24" لڑاکا طیارے جمعے کے روز تربیتی پرواز کے دوران بحیرہ جاپان پر سے گزرتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ گرینچ کے وقت کے مطابق صبح پانچ بجے روس کے ساحل سے 35 کلو میٹر کی دوری پر پیش آیا۔

روسی حکام نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے پر دونوں طیاروں کے ہواباز چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گئے جن میں سے دو کو سمندر میں بچا لیا گیا۔ مذکورہ ماڈل کے ہر طیارے میں عملے کے دو افراد ہوتے ہیں۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائی میں چھ روسی بحری جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور سمندری نگرانی کے لیے مخصوص طیارے نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ ہوابازوں کے پاس موجود ساز و سامان انہیں سرد پانی میں 12 گھنٹے تک زندہ رہنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔