طرابلس: متحارب ملیشیاؤں میں جھڑپ میں اے پی کے فوٹوگرافر محمد بن خلیفہ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپ کے دوران میں امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ ( اے پی) کے ساتھ فری لانس فوٹو گرافر کے طور پر کام کرنے والے محمد بن خلیفہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیبی حکام کے مطابق محمد بن خلیفہ طرابلس میں متحارب ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی کی کوریج کررہے تھے۔اس دوران میں ایک گولہ لگنے سے وہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

طرابلس میں اس ہفتے متحارب ملیشیاؤں کے درمیان دوبارہ لڑائی چھڑ گئی تھی جس کے بعد گذشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں