.

دنیا کےمعمرترین شخص کا 113 سال کی عمر میں اچانک انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا کے معمر ترین جاپانی شخص کا 113 سال کی عمر میں اچانک گھر پر انتقال ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماسازو نوناکا کو چند ماہ قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا ٹائٹل دیا گیا تھا۔

اتوار کے روز ماسازو نوناکا کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ شمالی جاپان میں جزیرہ ہوکایدو میں اپنے گھر پر سو رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

خاندانی معالج کو مطلع کیا گیا۔ انہوں‌نے معائنے کے بعد نوناکا کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر کی تصدیق سے قبل یوناکا کی ای پوتی نے اپنی بڑی ہمشیرہ کو بتایا کہ اس کے دادا کی سانس رک گئی ہے۔

اخبار"ڈیلی میل" کی ویب سائیٹ کے مطابق نوناکا کی موت اچانک ہوئی ہے۔ انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری لاحق نہیں تھی۔
خیال رہے کہ نوناکا 25 جولائی 1905ء کو پیدا ہوئے اور ایک بڑے خاندان میں پرورش پائی۔

گذشتہ برس اپریل میں ماسازو نوناکا کو دنیا کے معمر ترین شخص کا لقب دیا گیا اور ان کا نام گینز بک میں شامل کیا گای۔ اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 259 دن تھے۔